ہالی وڈ کی نئی فلم’’ریور ڈیل‘‘ 26 جنوری2017 کو ریلیزہوگی

پیر 5 دسمبر 2016 16:17

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ہالی وڈ کی نئی فلم’’ریور ڈیل‘‘ 26 جنوری2017 کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’ریور ڈیل‘‘مشہور زمانہ کامک سلسلے آرچی پر بنائی گئی ہے جس مین مرکزی آرچی اینڈریو کا کردار اداکار کے جے اپا نے ادا کیا ہے جبکہ ویرونیکا کا کردار کمیلا منڈس اور بٹی کا کردار للی رینہارٹ نے ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم کے کومک کریکٹر جگ ہیڈ کا کردار اداکار کوڈی سپرائوس نے کیا ہے،فلم کی کہانی ایک قتل کے گرد گھومتی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:17:50