ہدایتکار جاوید شیخ نے ڈرامہ سیریل ”جو چاہا وہ پایا “کی ریکارڈنگ شروع کر دی

جمعرات 6 نومبر 2008 12:07

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6نومبر 2008 ء)ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ”جو چاہا وہ پایا “کی ریکارڈنگ شروع کر دی۔ اس ڈرامہ میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹی وی اداکار وسیم حیدر نے بتایا کہ جاوید شیخ اس ڈرامہ میں قطعی نئے موضوع پر کام کر رہے ہیں اور یہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گا۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ کے فنکاروں میں قوی خان ‘عفت رحیم ‘علی تابش اور فردوس جمال کے علاوہ دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں ۔ وسیم حید ر نے مزید بتایا کہ وہ ان دنوں متعدد ڈرامہ سیریلز میں مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/11/2008 - 12:07:34

Rlated Stars :