ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’گارڈیئنزآف دی گلیکسی ٹو ‘‘آئندہ سال 5 مئی کو ریلیزہو گی

منگل 6 دسمبر 2016 11:12

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’گارڈیئنزآف دی گلیکسی ٹو ‘‘آئندہ سال 5 مئی کو ریلیزہو گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’گارڈیئنزآف دی گلیکسی ٹو ‘‘آئندہ سال 5 مئی کو ریلیزہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ناول نگار ڈین ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھومتی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل کرِس پریٹ، سیلوسٹرا سٹالون،کرٹ رسل، وزوئی سیلڈانا، کیرن گیلن ،کرس سیلیون،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیل اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:12:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :