’’فاسٹ8‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بدھ 7 دسمبر 2016 11:20

’’فاسٹ8‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ہالی وڈکی ایکشن فلم سیریزفاسٹ اینڈ فیوریئس کی نئی فلم ’’فاسٹ8‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ایف گیری کی اس فلم کی سٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن سٹیتھم، لیو ڈیکرس اور لوکس بلیک شامل ہیں،کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردار ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہوںگے۔مذکورہ فلم آئندہ سال 14اپریل کو سینما گھروں میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:20:14