’’سمرفس دی لاسٹ ویلج ‘‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

بدھ 7 دسمبر 2016 11:20

’’سمرفس دی لاسٹ ویلج ‘‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’سمرفس دی لاسٹ ویلج ‘‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 2011ء کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’’دی سمرفس‘‘ کے نئے حصے کی ہدایات کیلی ایسبیری دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سمرفس کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیںگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن شامل ہیں۔مذکورہ فلم 7اپریل 2017ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:20:20