خواتین کے باعث سیٹ پر متوازن اور خوشگوار ماحول ہوتا ہے،سکارلٹ جونسن

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:25

خواتین کے باعث سیٹ پر متوازن اور خوشگوار ماحول ہوتا ہے،سکارلٹ جونسن
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جونسن نے فلم انڈسٹری میں زیادہ خواتین کے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ادکارہ نے کہا کہ ایک عشرہ قبل دیکھاجائے تو خواتین کا ایک گروپ صرف میک اپ کے شعبے میں کام کرتا تھا،تاہم آج کل خواتین ہدایتکاری سے لے کر فلم انڈسٹری کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں۔انہوں نے کہا خواتین کے باعث سیٹ پر ایک متوازن اور خوشگوار ماحول ہوتا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:25:32