کم معاوضہ لینے والی ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر کی فلموں نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

کم معاوضہ لینے والی ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر کی فلموں نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) کم معاوضہ لینے والے ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر کی فلموں نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ ، ول سمتھ ، جارج کلونی کروڑوں ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔ ان کی فلموں کے کاروبار کا اگر جائزہ لیا جائے تو وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین فاربز کی ایک رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ کو جتنا معاوضہ دیا جاتا ہے اس کے مقابلے میں ان کی فلموں 1.8 فیصد زیادہ بزنس کرپائی ہیں جبکہ ول سمتھ کی فلمیں 5 فیصد اور جارج کلونی کی فلمیں معاوضے کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ کماسکی ہیں۔ان کے مقابلے میں سب سے کم معاوضہ لینے والے بریڈلے کوپر کی فلمیں معاوضے کے مقابلے میں بارہ گنا زیادہ کمائی کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:10:34

Rlated Stars :