سپائڈر مین ،ْہوم کمنگ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم سپائڈر مین ،ْ ہوم کمنگ اگلے سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:40

سپائڈر مین ،ْہوم کمنگ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)ہالی وڈ کی کامیاب سپر ہیرو فلم پروڈکشن کمپنی کی نئی فلم سپائڈر مین: ہوم کمنگ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو یقینا کامیاب فلم سپائڈر مین کی یادیں اس کے مداحوں کے دلوں میں تازہ کردے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماورل کی گزشتہ ریلیز سپر ہیرو فلم کپٹن امریکہ سول وار میں سب سے ہی ہالی وڈ اداکار ٹام ہولینڈ کے کردار کو خوب سراہا تھا، انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تجزیہ کاروں سے لے کر کامک بک پڑھنے والوں تک سب کا دل جیت لیا۔

اور مارول کمپنی نے صحیح وقت میں ٹام ہولینڈ کے اس کردار کو لے کر ایک مکمل فلم بناڈالی۔سونی کولمبیا اور مارول سٹوڈیوز نے مل کر اس ٹریلر کو ریلیز کیا، جس میں آخر کار سپائڈر مین کو کافی بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم میں پرانی سپائڈر مین فلم کی طرح ایک نوجوان لڑکے کو پیش کیا گیا جو اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سپر ہیرو کی طاقتوں کو سنبھالتا ہے، فلم میں ہولی وڈ کے کامیاب اداکار رابرٹ ڈاونی جونیئر نے بھی اپنے کردار ٹونی اسٹارک کے ساتھ معاون کردار ادا کیا۔

ٹریلر میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ کافی بہترین ایکشن کے مناظر کو بھی پیش کیا گیااور یقینا ٹام ہولینڈ ،ْپیٹر پارکر کے کردار کو ادا کرنے کیلئے بہترین انتخاب ثابت ہورہے ہیں۔فلم سپائڈر مین ،ْ ہوم کمنگ اگلے سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 11:40:51