پیدائش سے محروم رکھنے پر ایمبریوز کا ماں پر مقدمہ

ایما اور ازابیلا نامی دو ایمبریوز کا نام لوزیانا کی عدالتی دستاویزات میں شامل ایمبریوز کو پیدائش کا حق نہ دے کر ان کی وراثت سے محروم رکھا جا رہا ہے ،ْنئے مقدمے میں دلیل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:40

پیدائش سے محروم رکھنے پر ایمبریوز کا ماں پر مقدمہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)اداکارہ صوفیہ ورگارا پر ان کے دو منجمند ایمبریوز نے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ان ایمبریوز کو اداکارہ اور ان کے سابقہ پارٹنر نے محفوظ کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایما اور ازابیلا نامی دو ایمبریوز کا نام لوزیانا کی عدالتی دستاویزات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ صوفیہ ورگارا اور نک لوئب کی 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی اور ان کے سابقہ شوہر ایمبریوز کی ملکیت حاصل کرنے کی ناکام عدالتی کوشش کرچکے ہیں۔

نئے مقدمے میں ایک ٹرسٹ کی جانب سے یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ ایمبریوز کو پیدائش کا حق نہ دے کر ان کی وراثت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ ٹرسٹ ان ایمبریوز کیلئے لوزیانا میں بنائی گئی ہے ،ْ اگرچہ ایمبریوز کیلیفورنیا میں ہیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 11:40:53