ہالی ووڈ فلم ’’ڈنکرک‘‘ کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز ‘فلم 19 جولائی 2017 کو ریلیز ہوگی

ْ ہدایتکار کرسٹوفر نولان تین سال بعد ایک بار پھر اپنا سحر طاری کرنے کے لیے واپس آرہے ہیں

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:44

ہالی ووڈ فلم ’’ڈنکرک‘‘ کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز ‘فلم 19 جولائی 2017 کو ریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈارک نائٹ سیریز، انسیپشن اور انٹرسٹیلر سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں کے ہدایتکار کرسٹوفر نولان تین سال بعد ایک بار پھر اپنا سحر طاری کرنے کے لیے واپس آرہے ہیں۔اس معروف ہولی وڈ ڈائریکٹر کی دوسری جنگ عظیم پر مبنی نئی فلم ’’ڈنکرک‘‘ (Dunkirk) کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔یہ فلم 19 جولائی 2017 کو ریلیز ہوگی۔

اب تک سائنس فکشن اور کامک بک پر کام کرنے والے کرسٹوفر نولان کی یہ فلم ان کے سابقہ کام سے بالکل مختلف اور بظاہر سیدھی سادی کہانی پر مشتمل نظر آتی ہے۔اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے ایک آپریشن ڈائنمو پر گھومتی ہے جس میں تین لاکھ اتحادی فوجیوں کو جرمن فورسز کے حملے کے بعد فرانسیسی بندرگاہ ڈنکرک سے نکالنے کے لیے کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان فوجیوں کو بچانے کا اقدام برطانوی بحریہ نے کیا تھا اور یہ 26 مئی سے 4 جون 1940 تک جاری رہا تھا۔اس ٹریلر کا آغاز ہی جرمن طیاروں کی جانب سے گرائے جانے والے پمفلٹس سے ہوتا ہے جس میں وہ اتحادی فوجیوں کو بندرگاہ کے ساحلوں پر بمباری سے قبل ہتھیار ڈالنے کا کہا جاتا ہے۔جیسا کہا جاچکا ہے کہ فلم کی کہانی سیدھی نظر آتی ہے جو کہ کرسٹوفر نولان کی پہلے کی فلموں سے ہٹ کر ہے جن میں الجھنیں، معمے اور ٹوئیسٹس کے ذریعے ناظرین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔یہ فلم 19 جولائی 2017 کو ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 15/12/2016 - 11:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :