وحید مراد کی 25ویں برس 23نومبر کو منائی جائیگی

جمعرات 20 نومبر 2008 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 20نومبر 2008 ء)ماضی کے نامور ہیرو وحید مراد کی 25ویں برس 23نومبر کو منائی جائے گی اس سلسلہ میں لاہو راورکراچی میں انکے پرستار تقریبات منعقد کرینگے جبکہ وحید مراد کے اہل خانہ جو ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد کریں گے ۔

(جاری ہے)

اداکار وحید مراد نے 122فلموں میں کام کیا ‘انکی سپر ہٹ فلموں میں ارمان‘ ہیرا پتھر‘احسان‘شمع ‘نصیب اپنا پنا‘ دل میرا دھڑکن تیری‘ انجمن‘دیور بھابھی ‘نیند ہماری خواب تمہارے اور دیگر بیشمار فلمیں شامل ہیں ۔ اداکار وحید کے بیٹے عادل مراد آج کل ٹی وی پروڈکشن میں مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/11/2008 - 12:37:35

Rlated Stars :