ہالی کی نئی فلم ’’ہڈن فگر ‘‘ کی وائٹ ہائوس میں سکریننگ

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

ہالی کی نئی فلم ’’ہڈن فگر ‘‘ کی وائٹ ہائوس میں سکریننگ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’ہڈن فگر‘‘ وائٹ ہائوس میں سکریننگ کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی فلم ’’ہڈن فگر‘‘ کی وائٹ ہائوس میں سکریننگ کی گئی۔

(جاری ہے)

خاتون اول مشیل اوباما نے فلم کے ہدایتکاراور اداکاروں کی میزبانی کی، اس موقع پر مشیل اوباما فلم سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین فلمی دینا میں بھی تعلیم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ٹیڈ میلفی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’ ہڈن فگر‘‘ 25 دسمبر کو مخصوص تھیٹرز میں جبکہ 6 جنوری کو امریکا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/12/2016 - 12:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :