جمی کمیل89 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی کے لئی15 ہزار ڈالر معاوضہ لیں گے

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

جمی کمیل89 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی کے لئی15 ہزار ڈالر معاوضہ لیں گے
لا س اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) جمی کمیل89 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی کے لئی15 ہزار ڈالر کا معاوضہ دیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ2017ء کی تقریب 26 فروری کو ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

جس کی میزبانی جمی کمیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس شو کے لئے پروڈیوسرز انہیں 15 ہزار کا معاوضہ دیں گے جوکہ تقریب کی مناسبت سے بہت کم ہے۔انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لئے ہے کہ کچھ نہ دینا غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے فلموں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 16/12/2016 - 12:36:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :