نئی اینیمیٹڈ فلم ’جسٹس لیگ ڈارک‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:30

نئی اینیمیٹڈ فلم ’جسٹس لیگ ڈارک‘ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ایکشن سے بھرپور اینیمیٹڈ فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فینٹیسی فلم جسٹس لیگ ڈارک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جے اولیویا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جو غیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ریان، جیسن او مارہ، کمیلا لڈنگٹن، نکول ٹرٹورو اور جیریمی ڈیویز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی یہ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے برس 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 12:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :