فلم ’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کا نیا ٹریلر

ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:42

فلم ’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کا نیا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) وِن ڈیزل اور دپیکاپڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچرتھرلرفلم ’’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے ،جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلو گر ہوںگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دیںگے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے، جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرناک مول لیتا ہے۔نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔اوریجنل فلمز اور ریولوشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن ، سسپنس اورایڈونچر پر مبنی یہ فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/12/2016 - 14:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :