نو شادیاں کرنے والی اداکارہ ژا ژا گیبور 99 برس کی عمر میں چل بسیں

ژاژا گیبور نے 70 سے زیا دہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں عمر کے آخری دور میں ان کی صحت بہت خراب رہنے لگی تھی اور 2002 میں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئی تھیں

پیر 19 دسمبر 2016 11:45

نو شادیاں کرنے والی اداکارہ ژا ژا گیبور 99 برس کی عمر میں چل بسیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ڑا ڑا گیبور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 99 سال کی تھیں اور ان کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔عمر کے آخری دور میں ان کی صحت بہت خراب رہنے لگی تھی اور 2002 میں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئی تھیں-ژا ژا کے شوہر فریڈرک وون اینہالٹ نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی اہلیہ اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھر پر انتقال کر گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ موت کے وقت سارے لوگ گھر پر موجود تھے اور ان کی وفات تنہائی میں نہیں ہوئی۔ژاژا گیبور ہنگری میں پیدا ہوئی تھیں اور دوسری جنگ کے عظیم کے بعد ترک وطن کرتے ہوئے امریکہ منتقل ہو گئی تھی۔ انھوں نے ہالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز سنہ 1952 میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے نو بار شادی کی۔پہلی بار انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی جبکہ آخری بار 70 سال کی عمر میں اور ان کی آخری شادی سب سے زیادہ دنوں تک قائم رہی۔

ژاژا گیبور نے 70 سے زیا دہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں۔ان کے مطابق انھوں نے ساڑھے آٹھ بار شادی کی کیونکہ وہ سپین کے ڈیوک کے ساتھ 1982 میں ہونے والی شادی کو شمار نہیں کرتی ہیں۔انھوں نے 70 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں۔ژاژا ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ کے ذہن میں کچھ اور ہی تھا۔

ان کی خوبصورتی کے سبب شوبز ان کی منتظر تھی۔گیبور کو 1936 میں مس ہنگری کا تاج پہنایا گیا لیکن بعد میں انھیں خارج کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کی تھی۔ان کی اہم فلموں میں ’’مولن روج‘‘ (1952)،’’لی لی‘ (1952) اور’’کوئن آف آؤٹر سپیس‘‘ (1958) شامل ہیں۔ انھوں نے ‘‘نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ‘‘ سیریز اور 'نیکڈ گن' میں بھی اداکاری کی۔

انھیں ایک ہی اولاد ہوئی جن کی پیدائش 1947 میں ہوئی۔ ہلٹن ہوٹل کے مالک کونارڈ ہلٹن کے ساتھ شادی کے نتیجے میں یہ بچی پیدا ہوئی۔ژاژا گیبور نے نو بار شادی کی اور آخری بار 70 سال کی عمر میں کی-انھوں نے کہا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کرتی ہیں کہ وہ 'دل سے کبھی کیتھولک عقیدے کے خلاف نہیں جا سکتی ہیں۔انھوں نے اپنی خودنوشت’’ون لائف ٹائم از ناٹ اینف‘‘ یعنی ایک زندگی کافی نہیں میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 15 سال کی عمر میں اپنا کنوارہ پن کھویا تھا اور وہ بھی جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے ساتھ۔

انھوں نے اپنے شوہروں کے علاوہ شان کونری، فرینک سیناٹرا کے ساتھ بھی اپنے معاشقے کا ذکر کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھوں نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور موسیقی کے لیجنڈ ایلوس پریسلے کو منع کر دیا تھا۔انھوں نے اپنے سابق شوہروں کے بارے میں ایک بار کہا تھا کہ انھوں نے کسی سے اتنی نفرت نہیں کی کہ اسے اس کا ہیرا واپس کر دیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ خانہ داری میں شاندار ہیں۔

جب بھی میں کسی مرد کو چھوڑتی ہوں اس کا گھر رکھ لیتی ہوں۔عمر کے آخری دور میں ان کی صحت بہت خراب رہنے لگی تھی اور 2002 میں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئی تھیں۔ان کی موت پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا نے ان خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ امریکی شو کے میزبان لیری کنگ نے لکھا: ’دنیا میں ایک ہی ڑاڑا گیبور تھی۔ میں انھیں بہت پسند کرتا تھا۔ ریسٹ ان پیس مائی ڈیئر۔
وقت اشاعت : 19/12/2016 - 11:45:14