ہیری پورٹر میں دکھائی جانے والی ٹو پی نما مکڑی کی دریافت

پیر 19 دسمبر 2016 13:37

ہیری پورٹر میں دکھائی جانے والی ٹو پی نما مکڑی کی دریافت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) بھارتی سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی ٹوپی کی شکل جیسی ہے۔ ماہرین نے اس مکڑی کا نام ٹوپی کے مالک گوڈرک گریفنڈر کے نام پر رکھ دیا ہے۔اس مکڑی کی دریافت جنوب مغربی بھارت کے پہاڑوں میں کیے جانے والے ایک سروے کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

سروے میں شامل سائنس دان جاوید احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جب انہوں نے اس مکڑی کو دیکھا تو ان سمیت تمام لوگ حیرت سے چیخ اٹھے، ’ارے یہ تو بالکل ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز طور پر اس سے بے حد مشابہہ تھی۔جاوید اور ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا تھا کہ مکڑی پر تحقیق کے بعد اگر یہ کوئی نئی قسم کی مکڑی ثابت ہوگئی تو وہ اس کا نام فلم میں دکھائے جانے والے ٹوپی کے مالک کے نام پر ہی رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 19/12/2016 - 13:37:23