دیا مرزا نے اپنی آئندہ فلم ”کیش “ کیلئے مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کر دی

بدھ 11 اکتوبر 2006 12:50

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) اداکارہ دیا مرزا نے اپنی آئندہ فلم ”کیش “ کیلئے مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کر دی ۔ جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مارشل آرٹس سیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیا مرزا نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم ”آئیون فلکس “ میں چار لیز تھیرون کے اسٹنٹس دیکھنے کے بعد میں نے خود کو شکست خوردہ محسوس کیا ۔ درحقیقت ہم انڈیا میں رہتے ہوئے بہت سست ہو جاتے ہیں اور ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بہت مصروف ہیں لیکن حقیقت میں ہم مصروف نہیں ہوتے ۔ان دنوں میں مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کر رہی ہوں اور جم میں بھی جاتی ہوں تا کہ خود کو لڑائی کیلئے تیار کر سکوں ۔

وقت اشاعت : 11/10/2006 - 12:50:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :