ہالی ووڈ فلم پیسنجرزکی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

فلم کل بروزبدھ21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 20 دسمبر 2016 11:41

ہالی ووڈ فلم پیسنجرزکی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) نامور ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس اور کرس پریٹ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ‘پیسنجرز’کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکارمورٹین ٹیلدم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں مائیکل شین، لارنس فشبرگ،شیلبے ٹیلر،کرسٹین براک،وینس فوسٹر اور رابرٹ لیریویری بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افرادسپیش کرافٹ میں ہونیوالی خرابی کے نتیجے میں90سال قبل میں پہنچ جاتے ہیں۔فلم کل بروز بدھ 21دسمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 11:41:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :