چینی فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ کی باکس آفس پر دھوم

فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتہ میں 67.6ملین ڈالرز کا کاروبارکیا

بدھ 21 دسمبر 2016 13:16

چینی فلم ’’دی گریٹ وال‘‘  کی باکس آفس پر دھوم
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) چینی فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتہ میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لئے ۔

(جاری ہے)

چینی فلم ایسویس ایشن کی جانب سے منگل کو ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار چان ایمو کی جانب سے بنائی گئی فلم میں میٹ ڈیمن ، پیٹرو پاسکل ،ویلین دافو اور دیگر چینی سٹارز کو شامل کیا گیا ہے ۔ فلم نے صرف پانچ روز میں 67.6ملین ڈالرز کا کاروبار کرتے ہوئے چینی باکس آفس کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں ۔ شائقین کی جانب سے ایڈونچر سے بھرپور فلم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 13:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :