تھرلر فلم ’اے کیور فار ویلنیس‘کا نیاٹریلر جاری

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:24

تھرلر فلم ’اے کیور فار ویلنیس‘کا نیاٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن تھرلر فلم ’اے کیور فار ویلنیس‘کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گور ویربنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے ملازم کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے باس کو مشکل سے بچانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈین ڈیہان،میا گوتھ،جیسن ایساکس،ایڈرین شلر اور سیلیا امرے سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔ڈیوڈ کروکٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم20 سنچری فاکس کے بینر تلے 17فروری2017 کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 16:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :