لندن ، اداکارہ ڈیمی مور کی فلم فلا لیس کا پریمئر ،اداکارہ ڈیمی مور اداکار ایشٹن کچر اور ڈائریکٹر مائیکل ریڈفورڈ شریک ہوئے

ہفتہ 29 نومبر 2008 12:56

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29نومبر 2008 ء) لندن میں اداکارہ ڈیمی مور کی نئی فلم فلالیس کا پریمئر ہوا۔ لندن میں ہونے والے پریمئر میں اداکارہ ڈیمی مور اداکار ایشٹن کچر اور ڈائریکٹر مائیکل ریڈفورڈ شریک ہوئے۔ فلم فلالیس میں معاشرہ میں مردوں کی برتری کو موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیمی مور نے فلم میں ڈائمنڈ کمپنی کی ملازمہ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سے جونیئر مرد ملازم کی ترقی پر مشتعل ہو جاتی ہے اور انتقام کے لئے ڈائمنڈ کمپنی سے ہیرا چرانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

فلم میں اداکار مائیکل کین نے ڈیمی کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈیمی مور نے مائیکل کین کے ساتھ کام کرنے کو ناقابل یقین تجربہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حیرت انگیز اداکار ہیں۔ فلم فلالیس اٹھائیس نومبر سے لندن میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2008 - 12:56:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :