اینی میٹڈ فلم ’راک ڈاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:14

اینی میٹڈ فلم ’راک ڈاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) بی مانو استاد اور ڈاگی میاں شاگرد، موسیقی سیکھنے کے شوقین کتے کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی، اینی میٹڈ، کامیڈی فلم ’راک ڈاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ایش بریننن کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے کتے کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے موسیقی سے بے حد لگاو? ہوتا ہے، تاہم اسے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنی ازلی دشمن ایک بلی کے پاس جاتا پڑتا ہے۔میوزک میں مہارت رکھنے والی یہ بلی کتے کے ماہر موسیقار بننے کے خواب کی تکمیل میں اس کی مدد کرتی ہے بلکہ ہلکی پھلکی نوک جھونک بھی ان کے درمیان جاری رہتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 13:14:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :