سپائڈر مین سیریزکی اگلی فلم ہوم کمنگ کی ریلیز کا بے صبری سے منتظر ہوں،اینڈریو گارفیلڈ

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:18

سپائڈر مین سیریزکی اگلی فلم ہوم کمنگ کی ریلیز کا بے صبری سے منتظر ہوں،اینڈریو گارفیلڈ
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے کہا کہ وہ فلم سپائڈر مین کے سلسلے کی اگلی فلم ہوم کمنگ کی ریلیز کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ہالی وڈٖ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اینڈریو گارفیلڈ جو سال 2012 تا سال 2014 تک فلم سپائڈر مین کے سلسلے کی فلموں میں سپائیڈر مین کا کردارادا کرتے آئے ہیں،اس سلسلے کی نئی فلم میں یہ کردار اداکار ٹام ہولینڈ نبھا رہے ہیں اداکار کا اس حوالے اپنے تازہ انٹرویو میںکہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،فلم کا ٹریلر زبردست ہے اور فلم میں ٹام ہولینڈ نے جاندار اداکاری کی ہے،ٹام ان کے پسندیدہ اداکاروں میں سے بھی ہیں،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 13:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :