چارلی چپلن کو مداحوں سے جدا ہوئے 39برس بیت گئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:03

چارلی چپلن کو مداحوں سے جدا ہوئے 39برس بیت گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار چارلی چپلن کو مداحوں سے جدا ہوئی39 برس بیت گئے لیکن ان کی بے ساختہ اداکاری کو کوئی نہیں بھلا سکا ۔ ان کا اصل نام چارلس اسپینسر چپلن تھا لیکن وہ چارلی چپلن کے نام سے مشہور ہوئے ۔ برطانوی اداکار کے کیرئیر میں بے شمار شہرہ آفاق فلمیں آئیں۔

(جاری ہے)

چارلی چپلن نے اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کی ڈائریکشن بھی دی ، جن پر انہیں لاتعداد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بے ساختہ اور برجستہ اداکاری کرنے والے اس عظیم کامیڈین کی دنیا بھر میں کئی اداکاروں نے نقل بھی کی۔1977 میں جب دنیا کرسمس منارہی تھی اسی دن یہ لاجواب اداکار کئی چاہنے والوں کو روتا چھوڑ کر زندگی کے نئے سفر پر جا نکلا۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 13:03:33