اداکارہ عذرا آفتاب کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 13:58

اداکارہ عذرا آفتاب کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سے فنی کیریئر کی ابتداء کرنے والی اداکارہ عذرا آفتاب کو کوئٹہ کی ایک ثقافتی تنظیم کی طرف سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا،یہ ایوارڈ انہیں کوئٹہ کی تنظیم ماں کے حوالے سے دیا گیا،عذرا آفتاب نے ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی اور ایوارڈ انتظامیہ کی شکر گزار ہوں،عذرا آفتاب نے بتایا کہ ان کے اداکارہ بننے میں ان کے شوہر آفتاب کا بہت اہم کردار ہے،انہوں نے بتایا کہ میں نے پی ٹی وی کوئٹہ کے ڈرامو ںمیں اس وقت کام کیا جب کوئٹہ میں لڑکیوں کیا باہر نکلنے پر بھی پابندی تھی مگرمجھے کوئٹہ کے عوام نے بے پناہ پیاردیا۔
وقت اشاعت : 26/12/2016 - 13:58:01

Rlated Stars :