روگ ون امریکی باکس آفس پر سرفہرست

منگل 27 دسمبر 2016 14:17

روگ ون امریکی باکس آفس پر سرفہرست
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ہالی وڈ فلم روگ ون امریکی باکس آفس پر اول نمبر پر آ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق روگ ون نے ریلیز کے صرف چار دنوں میں تقریبا 96 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے جس کے بعد فلم نے امریکی باکس آفس کی فہرست میں اول پوزیشن حاصل کر لی ہے،فہرست میں اینیمیٹڈ فلم سنگ نے 56 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسری پوزیشن بنائی ہے جبکہ فلم پیسینجر 23 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔

(جاری ہے)

فلم وائے ہیم 17 ملین ڈالر اور فلم ایسیسنز کریڈ 15 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ فہرست میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 14:17:19