ہالی ووڈ فلم’’ جان وک چیپٹر ٹو‘‘ 10فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 11:48

ہالی ووڈ فلم’’ جان وک چیپٹر ٹو‘‘ 10فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء)زندگی موت کی کشمکش اورلرزہ خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم’’ جان وک چیپٹر ٹو‘‘ فروری میں سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیارہے -فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہ چکا تھا مگر حالات ایسے کردئیے جاتے ہیں کہ وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کی جانب جانے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ٹائٹل رول ادا کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ میٹرکس سے شہرت پانے والے کیانوریوس ہے کیا ہیرو کی سانسوں کی لڑیاں ٹوٹ جائیں گی یا پھر دشمنوں کے ارادوں کو ملا دیاجائے گا خاک میں ان سارے سوالوں کا جواب 10 فروری کو ملے گا جب فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 28/12/2016 - 11:48:30