بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ’’لوگن‘‘ کی جھلکیاں جاری

بدھ 28 دسمبر 2016 13:10

بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ’’لوگن‘‘ کی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔ سپر ہیرو ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن فلم ’’لوگن‘‘ کی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی سائنس فکشن اور ایکشن فلم ’’لوگن‘‘ میں ایک بار پھر سپرہیرو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

معروف اداکار ہیو جیک مین فلم میں سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے جو ایک بار پھر دشمن کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے کمر کس لیتے ہیں۔فلم کی ہدایات جیمز مین گولڈ نے دی ہیں جبکہ ایکشن فلم کے نمایاں اداکاروں میں پیٹرک اسٹیورٹ، رچرڈ ای گرانٹ، اسٹیفن اور بوئیڈ ہالبروک شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال تین مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 28/12/2016 - 13:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :