نئے سال کی آمد،بھارتی اداکارائیں تقاریب کی زینت

ہفتہ 13 دسمبر 2008 12:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13دسمبر 2008 ء) دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ہیں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ان ممالک میں شامل ہے جو نئے سال کا جشن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بھارت نئے سال کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال بھارت کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے جشن میں مختلف اداکارائیں اپنے جوہر دکھا کر سال کی آخری شام کو رنگین بنائیں گی۔

معروف اداکارہ ملیکا شراوت،امیشا پاٹیل،شردھا شرمااور منیشا لامبا تقریبات کی زینت بنیں گی۔ممبئی میں منعقد ہونے والی نئے سال کے جشن کی تقریب میں امیشا پاٹیل اپنے جوہر دکھائیں گی،جبکہ جے پور میں شردھا شرما اسٹیج کی زینت بنیں گی۔ منیشا لامبانے تقریب میں پرفارمنس کے30 لاکھ روپے جبکہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ملیکاشراوت نے 85 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

امیشا پاٹیل35 لاکھ روپے جبکہ شردھا شرما نے بھی اپنے مداحوں کی تعداد کے برابر معاوضہ طلب کیا ہے۔شردھا کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی دہشتگردی کے واقعات کے بعد پرفارمنس کرنے پر رضامند نہیں تھیں تاہم اپنے منیجر کے سمجھانے پر وہ تقریب میں پرفارم کرنے پر راضی ہوئی ہیں۔چاروں اداکارائیں 31 دسمبر کو نئے سال میں داخل ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی پرفارمنس کی شروعات کریں گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2008 - 12:44:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :