فلمی صنعت کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ ندیم

جمعرات 12 اکتوبر 2006 13:53

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) پاکستان فلم انڈسٹری کے سدا بہار اداکار ندیم نے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ حکومت کو بھی ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساٹھ اور ستر کی دہانی کا دور واپس لانے کے لئے پڑھے لکھے اور اپنے کام سے مخلص لوگوں کی فلم انڈسٹری کو سخت ضرورت ہے ۔

ندیم نے کہا کہ صرف اداکاروں کے کردار کی وجہ سے فلمیں ہٹ نہیں ہو تی ۔فلم ساز جب تک اچھی کہانی نہیں دینگے فلم کامیاب نہیں ہو گی ہمارے فلم انڈسٹری کے لوگوں نے اپنے آپ کو وقت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہیں کی جس وجہ سے آج فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر فلمی صنعت کا سنہرا دور واپس لانے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔
وقت اشاعت : 12/10/2006 - 13:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :