شوبز نیوز*

طاہر شاہ کی نئی ویڈیو ’انسانیت محبت‘ سامنے آگئی اپنی نئی ویڈیو کو طاہر شاہ نے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا ہے

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

شوبز نیوز*

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کے نامور گلوکار اور منفرد گانوں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے والے طاہر شاہ نے نئے سال کی ا?مد پر نئی ویڈیو ریلیز کر دی۔اپنی نئی ویڈیو کو طاہر شاہ نے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک اور یو ٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو کی طوالت 2 منٹ 18 سیکنڈ ہے، جس میں طاہر شاہ گود میں ایک سفید بلی کو پیار کرتے ہوئے موسیقی کے ساتھ ساتھ شاعری پڑھتے نظر آرے ہیں، یہ شاعری بھی انہوں نے خود ہی تحریر کی ہے۔

طاہر شاہ نئی ویڈیو میں بھی اپنے منفرد لباس کے انداز کو اپنائے ہوئے ہیں، سنہرے رنگ کے کپڑوں میں گلوکار ایک بلند سونے کے رنگ کی کرسی پر بیٹھے ہیں، جبکہ انہوں نے انگلیوں میں سونے کی بھاری انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں، اسی طرح پس منظر میں نظر آنے الے درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 17:00:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :