کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں ‘گلوکارغلام علی

پیر 2 جنوری 2017 13:22

کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں ‘گلوکارغلام علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) نامور گلوکار غلام علی نے کہا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خظے میں ان کا مال بکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں غلام علی نے کہا کہ جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کروں گا۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کنسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 13:22:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :