لالی ووڈ‘ رواں سال 20 فلمیں ریلیز ہونے کا امکان

پیر 2 جنوری 2017 13:23

لالی ووڈ‘ رواں سال 20 فلمیں ریلیز ہونے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے رواں سال تقریباً بیس فلمیں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس جہاں فلم انڈسٹری کے لیے مایوس کن ثابت ہوا وہیں گذشتہ برس کی طرح نئے سال میں بھی شائقین فلم انڈسٹری سے نئی امیدیں اورتوقعات رکھ رہے ہیں۔ رواں سال تقریباً 20 فلمیں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ممکنہ طور پر ریلیز ہونے والی فلموں میں مہتاب اکبر راشدی کی پیش کردہ فلم’’تھوڑا جی لے‘‘، عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری کی فلم’’بالو ماہی‘‘ شامل ہے جس کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے فلم 20 جنوری کو ملک بھر کے سینم گھروں میں ریلیز ہوگی۔ دیگر فلموں میں فلم’’راستہ‘‘، ’’چھپن چھپائی‘‘، ’’رنگریزا‘‘، ’’چلے تھے ساتھ‘‘، ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، ’’پرواز ہے جنون‘‘، ’’مہرالنسا ا?ئی لب یو‘‘، ’’ا?زاد‘‘، ’’ارتھ ٹو‘‘، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم’’ مولا جٹ ٹو‘‘ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/01/2017 - 13:23:06