لاہور اجوکا تھیٹر بھارت میں ڈرامہ پرفارم کرے گا

اتوار 21 دسمبر 2008 14:05

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21دسمبر2008 ) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کا اجوکا تھیٹر بھارتی ریاست کیرالہ میں اپنا ڈرامہ پرفارم کرے گا۔ یہ بات اجوکا تھیٹر کی آرٹسٹک ڈائریکٹر مدیحہ گوہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کھیل بلھا کے ذریعے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ بابا بلھے شاہ کا امن،محبت اور انسانیت کا پیغام لے کر بائیس دسمبر کو بھارت جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی دونوں ملکوں درمیان خراب تعلقات کے باوجود ہندوستان میں پرفارم کر چکے ہیں۔ مدیحہ گوہر نے کہا کہ انہیں کیرالہ کی صوبائی حکومت نے\"سنگیت ناٹک اکیڈمی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول\" میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جس میں پاکستان کے علاوہ چین،سری لنکا، ایران،بنگلہ دیش اور نیپال کے ڈرامہ گروپ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجوکا تھیٹر کا بھارت جا کر پرفارم کرنے کا مقصد امن عمل کے خلاف کام کرنے والوں کو شکست دینا ہے
وقت اشاعت : 21/12/2008 - 14:05:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :