اداکارہ یاسرہ رضوی کی 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی

حق مہر میں فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ ،سوشل میڈیا پر یاسرہ رضوی کے اقدام کی تعریف ،متعدد افراد کی تنقید پر اداکارہ کا کرارا جواب

منگل 3 جنوری 2017 16:30

اداکارہ یاسرہ رضوی کی 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) پاکستان کی معروف34 سالہ اداکارہ یاسرہ رضوی نی24 ڈرامہ پرروڈیوسر عبد ل ہادی سے گزشتہ ہفتے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ،حق مہر میں اپنے شوہر سے صبح کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کر دیا ،سوشل میڈیا پر یاسرہ رضوی کے اس اقدام پر انہیں سراہا، وہیں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے ان پر تنقید کی۔

جب یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر عبدل ہادی کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان پر نعمان قریشی نامی ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا 'شرم نہیں آئی بچے سے شادی کرتے ہوئے،جس پر اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان تمام افراد کو کرارا جواب دے ڈالا جو ان کی عمر کے فرق اور حق مہر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسرہ رضوی کا اس ویڈیو میں کہنا تھا میں ایک ایسی انسان ہوں، جسے چند لوگ جانتے ہیں یا چند مجھ سے متاثر ہیں، تو اگر میں نے ایسی مثال قائم کرنا چاہی کہ میں نے کم خرچ میں شادی کی اور نمازِ فجر کو اپنا حق مہر رکھا تو مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ یہ نہ کسی کا بھی مسئلہ نہیں ہے تو کیا ہم لوگ صرف اور صرف تنقید کرنا جانتے ہیں واضح رہے کہ یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 'داغ'، 'من کے موتی' اور 'مجازی خدا' وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم 'منٹو' میں بھی کام کیا۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 16:30:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :