استنبول نائٹ کلب حملہ،مرنے والوں میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی شامل

منگل 3 جنوری 2017 18:17

استنبول نائٹ کلب حملہ،مرنے والوں میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی شامل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب میں نیو ایئر نائٹ پر ہونے والی فائرنگ سے بھارتی فلمساز ابیس رضوی اور فیشن ڈیزائنر خوشی شاہ بھی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ترکی کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے مرنے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی شناخت بالی وو فلمسازابیس رضوی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مرنے والی دوسری خاتون بھارتی ریاست گجرات کی معروف فیشن ڈیزائنز خوشی شاہ ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 18:17:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :