مانگامنڈی،بھنگڑا سٹار ملکو اپنے ہی فین کے ہاتھوں لٹ گئے،ترکش نسل کا قیمتی کتا لے کررفوچکر

بدھ 4 جنوری 2017 19:18

مانگامنڈی،بھنگڑا سٹار ملکو اپنے ہی فین کے ہاتھوں لٹ گئے،ترکش نسل کا قیمتی کتا لے کررفوچکر

مانگامنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار ملکو اپنے ہی فین کے ہاتھوں لٹ گئے،ترکش نسل کا قیمتی کتا لے کر رفو چکر،ملکو شدید ٹینشن کا شکار،آن لائن کے مطابق ملکو گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ ان کے دو پرستار لڑکے ان سے آٹو گراف اور تصویریں بنانے کے لیئے آئے ملکو نے انہیں اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھا یا اور ملازم سے چائے پلانے کا کہا اس دوران انہوں نے لڑکو ں کو آٹوگراف دئیے اور تصاویر بنوانے کے بعد کسی کام سے گھرکے اندر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد جب ملکو واپس آئے تو وہ لڑکے جاچکے تھے ان کا ڈرائنگ روم میں موجود ترکش نسل کا قیمتی کتا بھی غائب تھا جب انہوں نے اپنے گارڈ سے پوچھا تو اس نے بتایاکہ جو دولڑکے آئے تھے وہ کچھ دیر بع کتے کے ساتھ باہر نکلے ہیں اور میرے استفسار پر بتایاکہ ملکو نے کتے کو گھمانے کا کہا ہے اور ہم اسے ابھی گھما کر واپس لے آئیں گے ملک یہ سن کر پریشان ہوگئے انہوں نے اپنے ملازمین کے ہمراہ ان لڑکوں کو علاقے میں کافی ڈھونڈا مگر وہ نہ ملے ملکو نے مقامی تھانے میں بھی کتے کی چوری کی درخواست جمع کروادی ہے ملکو کا کہنا ہے کہ وہ کتا ان کے پاس پچھلے دوماہ سے تھا اور انہوں نے مہنگے داموں اس کو ترکی سے منگوایاتھا اب اس کی چوری پر وہ کافی پریشان ہیں۔

وقت اشاعت : 04/01/2017 - 19:18:49