ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان شدید علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،صدر ، وزیراعظم کا اظہا ر افسوس

بدھ 4 جنوری 2017 19:45

ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان شدید علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،صدر ، وزیراعظم  کا اظہا ر افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان شدید علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے استاد فتح علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔بدھ کوممتاز گلوکار استاد فتح علی خان شدید علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ستاد فتح علی خان پھیپٹروں کے مرض میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

وہ شدید علالت کے باعث 10 دنوں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر اعلاج تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ان کے انتقال کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا گیا۔فیس بک پر بتایا گیا کہ 'استاد فتح علی خان کا انتقال بدھ کو ہوا ہے، گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں'۔استاد فتح علی خان، مرحوم استاد امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی تھے۔حامد علی خان کے مطابق استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے استاد فتح علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 04/01/2017 - 19:45:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :