فلم ’’مالک‘‘ کو یو ٹیوب پر اًپ لوڈ کرد یا گیا

چند روز میں چھ لاکھ سے زائد افراد نے یہ فلم دیکھی

بدھ 4 جنوری 2017 20:55

فلم ’’مالک‘‘ کو یو ٹیوب پر اًپ لوڈ کرد یا گیا
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) حکومت کی جانب سے پاکستانی فلم ’’مالک‘‘کی تشہیر پر پابندی کے بعد فلم کے منتظمین نے فلم ’’مالک‘‘ کو سوشل میڈیا کی ویب سایٹ یو ٹیوب پر اًپ لوڈ کردیا۔ چند روز میں چھ لاکھ سے زائد افراد نے یہ فلم دیکھی۔ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی جانے والی فلم ’’مالک‘‘ کو 18اپریل2016ء کو ملکی سینماؤں میں ریلیز ہونا تھا لیکن حکومت نے اس فلم کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

فلم ’’مالک‘‘ جوکرپٹ سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد پر بنائی گئی ہے، میں ایک سیاستدان اپنی سیٹ جیتنے کے لئے مخالف خاتون امیدوار کو اغوا کرکے قتل کرتا ہے۔ دھاندلی سے سیٹ جیت جانے کے بعد وزیر اعلیٰ بننے کے لئے مخالف امیدوار کو بلیک میل اور اراکین اسمبلی کو خرید کر وزیر اعلیٰ بنتا ہے۔ پھر بدعنوانی کا نہ ختم ہونے والا سلسلسہ شروع ہو جاتا ہے۔یو ٹیوب پر چند دنوں میں اس فلم کو چھ لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھا ہے اور ہر گھنٹے میں ہزاروں افراد اس فلم کو دیکھتے ہیں۔ فلم کے آخر میں فلم انتظامیہ نے آئی ایس پی آر، آئی ایس پی آر پاکستان نیوی، ائیر فورس اور سندھ رینجرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہی
وقت اشاعت : 04/01/2017 - 20:55:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :