جیکی چن کی ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری

بدھ 4 جنوری 2017 21:10

جیکی چن کی ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) ایکشن اور مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ ہالی وڈ اداکار جیکی چن کی ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم رواں ماہ چینی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ کی کہانی ایک ایسے آثار قدیمہ کے ماہر چینی پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو تبت میں خزانے کی تلاش کے لیے گھر سے نکلتا ہے۔

چینی پروفیسر کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ مشن کی تکمیل کے لیے ہمت نہیں ہارتا۔ فلم کی ہدایات اسٹینلے ٹونگ نے دی ہیں۔جیکی چن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایرک سانگ، عارف رحمان، دشا پٹانی، سونو سود اور امیرا دستور شامل ہیں۔ فلم 28جنوری کو چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 04/01/2017 - 21:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :