وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں، ہریتھک روشن

اداکارہ ہریتھک روشن اوریمی گوتم کی فلم ’’کابل‘‘ 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعہ 6 جنوری 2017 20:09

وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں، ہریتھک روشن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ ہرکام کی قابلیت رکھتے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘کابل’’ کے ایک گانے کی لاؤنچنگ کی تقریب کے موقع پرکہا کہ میں وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں اورمیں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کی یہ ہی سوچ ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

ہریتھک روشن نے کہا کہ اگر آپ کو خود پریقین نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے قابل ہیں۔اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘کابل’’ کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم میرے لیے بہت چیلنجنگ ہے، اس فلم میں ایسا کردار ہے جس کے لیے مجھے زیادہ سے زیادہ وقت اور محنت کرنی تھی، بطور اداکار مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ایک نابینا شخص کا کردارکرنا بہت مشکل ہے جب کہ خاص طور پرکردار کے لیے اپنے تاثرات کا ڈھالنا بہت اہم ہے جب کہ یہ کردارمیرے اب تک کیے نے والے کرداروں میں سب سے زیادہ مشکل ہے۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2017 - 20:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :