عاطف اسلم کا گانا 'پہلی دفعہ' ریلیز

گانے میں یلیانا دی کروز خوبصورت نظر آرہی ہیں، جبکہ عاطف اسلم کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی نہایت دلچسپ ہے

جمعہ 6 جنوری 2017 21:59

عاطف اسلم کا گانا 'پہلی دفعہ' ریلیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) جہاں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکار بولی وڈ سے دور ہوچکے ہیں، وہیں اب بھی کچھ ایسے ستارے موجود ہیں جو ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، جس کی ایک مثال عاطف اسلم اور بولی وڈ اداکارہ یلیانا دی کروز کی ہے۔عاطف اسلم نے بہت عرصے بعد اپنا ایک گانا ریلیز کیا، اس کا نام 'پہلی دفعہ' رکھا گیا، جس کا میوزک نہایت خوبصورت جبکہ ویڈیو بھی نہایت شاندار بنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس گانے میں یلیانا دی کروز خوبصورت نظر آرہی ہیں، جبکہ عاطف اسلم کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی نہایت دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کئی بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ گانے فلما چکے ہیں، اس کی حالیہ مثال اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کا گانا 'آرہا ہوں زندگی' تھا، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔گلوکار عاطف اسلم نے چند روز قبل اپنے گانے کا ایک پوسٹر بھی فیس بک پر شیئر کیا تھا، جس میں وہ اور یلیانا دی کروز موجود ہیں۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2017 - 21:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :