فرانس ،میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث16 مشتبہ ملزمان گرفتار

پیر 9 جنوری 2017 16:29

فرانس ،میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث16 مشتبہ ملزمان گرفتار
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میںگزشتہ سال ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 16مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرس میں گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا تھا۔ اس واردات کی تفتیش کے سلسلے میں پیر کے روز 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ان افراد کوصبح مارے گئے مختلف چھاپوں میں حراست میں لیا گیا۔ واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا ڈے این اے ایک ایسے ملزم سے ملتا ہے، جو متعدد وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی سے پولیس کی نظروں میں تھا۔ اکتوبر میں مسلح حملہ آوروں نے کِم کارڈیشیئن کو ان کے رہائش گاہ کے غسل خانے میں باندھ کر قریب نو ملین یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔ کِم کارڈیشیئن نے کہا تھا کہ انہیں خوف ہے کہ لٹیرے انہیں قتل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 16:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :