اداکار راکیش بپت نے ”سات پھیرے “لینے سے انکار کر د

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:10

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) ٹی وی کے معروف اداکار راکیش بپت نے ڈرامہ سیریل ”سات پھیرے “سے الگ ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکار راکیش بپت کو ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر نے ان کے اصلی کردار کے وہ رخ بیان نہیں کئے جو اس ڈرامہ کی کہانی کا بنیادی حصہ تھے ۔

(جاری ہے)

جس پر اداکار نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید ڈرامہ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/10/2006 - 13:10:21