فلمسٹار مونیکا بیدی کو جعلی پاسپورٹ کے ایک اور کیس میں پانچ سال قید

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:11

حیدر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی گرل فرینڈ سابق فلمسٹار مونیکا بیدی کو جعلی پاسپورٹ کے ایک اور کیس میں پانچ سال قید ۔مونیکا کو حیدر آباد کی عدالت نے جعلی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

مونیکا نے بھوپال سے بھی ایک جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج تھا ۔ گزشتہ روز سابق اداکارہ کو اے پی ایکسپریس کے ذریعے بھوپال بھیجا گیا ۔ سٹی پولیس کی 15رکنی ٹیم جن میں خاتون کانسٹیبل شامل تھیں مونیکا بیدی کے ساتھ تھی ۔ جعلی پاسپورٹ کے کیس میں جومونیکا اور ابو سالم نے آندھر ا یردیش سے حاصل کیا تھا کے جرم میں عدالت نے فلمسٹارہ کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/10/2006 - 13:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :