سیف علی خان کے بیٹے ’’ نوا ب زادہ تیمور علی خان پٹودی ‘‘کا اسکیچ سوشل میڈیا پر مقبول

بدھ 11 جنوری 2017 19:20

سیف علی خان کے بیٹے ’’ نوا ب زادہ تیمور علی خان پٹودی ‘‘کا اسکیچ سوشل میڈیا پر مقبول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) گزشتہ سال کے اختتام پر بولی وڈ کے نواب سیف علی خان اور اور بیگم کرینہ کپور کے گھر ننھے تیمور کی آمد کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

دونوں خوبصورت سا بیٹا پا کر نہایت خوش ہیں،بھارت میں تیمور علی خان پٹودی کے نا م کو لے کر کافی پیروپیگنڈا کیا گیا لیکن سیف نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس حوالے سے کوئی بیان جا ری نہیں کیا۔حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اور تیمور کی پھوپھی سوہا علی خان نے ایک اسکیچ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔اسکیچ ہو بہو تیمور جیسا ہے ،جسے دیکھ کر سیفینا کے مداح بہت خوش ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 19:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :