لاہروہائیکورٹ، گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار

بدھ 11 جنوری 2017 21:31

لاہروہائیکورٹ، گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ یمں معروف گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار گلوکار بلال سعید نے عدالت کو بتایاکہ مخالفین نے پولیس سے ساز باز کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے حالانکہ اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ گلوکار بلال سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رخسانہ نامی خاتون کے گھر سی8کروڑ روپے کے مالیتی زیورات نقدی اور سامان چوری کیا جبکہ ملزمان پولیس کے پاس تفتیش کیلئے بھی پیش نہیں ہو رہے۔جس پر عدالت نے گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم گلوکار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:31:31