میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلوکار نعمان جاوید

جمعہ 13 جنوری 2017 11:56

میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلوکار نعمان جاوید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) گلوکارنعمان ملک کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے بہت خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ نہ صرف میری زندگی آرگنائز ہوئی ہے بلکہ میری شاعری اور میری آواز میں بھی مزید نکھار آیا ہے۔جاناں ملک کا کہنا تھا کہ یوں تو میرے میاں مجھے بالکل بھی تنگ نہیں کرتے ہیں مگر تعریفیں توکبھی بھی بٴْری نہیں لگتی ہی- انہوں نے کہا کہ نعمان جاوید بہت ہیلپ فل انسان ہیں۔

یہ گھر کے کاموں میں بھی میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ گلوکار نعمان جاوید نے کہا کہ میں بچے بھی اچھی طرح پا ل لیتا ہوں- اس کی واضح مثال دیتا چلوں میں نے اپنی چھوٹی بہن کو خود پالا ہے وہ ایک بہت اچھی بچی ہے۔فٹنس کے حوالے سے اس جوڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ ہونے کی وجہ سے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہی- جاناں ملک کا کہنا تھا کہ مجھ پر جلدی موٹاپا حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ اپناخیال رکھناپڑتا ہے اور کھانے پینے کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

البتہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہوں اوربہت مشکل سے اپنے آپ کو میٹھا کھانے سے روکتی ہوں۔جبکہ نعمان جاوید کاکہنا تھا کہ میں کھانا پینا بالکل نہیں چھوڑتا ہوں. ہر قسم کے چاول اور میٹھا میری مرعوب غذا ہیں- میں نے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے فٹنس کلب جوائن کیا ہوا ہی-میڈیا کپل کا کہنا تھا کہ لاہور کی سردیوں میں انسان کام کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے جبکہ کراچی کی سردی انجوائے فل ہوتی ہی- جاناں ملک نے کہا کہ مجھے موسم سرما میں کراچی آکر اچھا لگا۔نعمان جاوید نے کہا کہ لاہور میں اتنی صبح صبح میں کمبل سے نکلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں اور کراچی میں شو انجوائے کررہا ہوں. انہوں نے کہا مجھے کراچی کا موسم پسند ہے۔
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :