میرے اورکاجول کے درمیان سب کچھ ختم ہوچکا ہے ‘کرن جوہر

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:23

میرے اورکاجول کے درمیان سب کچھ ختم ہوچکا ہے ‘کرن جوہر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)بولی وڈ فلم انڈسٹری کے دو گہرے دوست کرن جوہر اور کاجول گزشتہ سال اکتوبر میں فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’اور’’شیوے’’کی ریلیز کے باعث پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کرن جوہر نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا عنوان رکھا گیا ہے’’دی ان سوئیٹ ایبل بوائے’’یہ کتاب ان کی سوانح عمری پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے اپنے اور کاجول کے رشتے کو لے کر انکشاف کیا ہے کہ اصل مسئلہ میرے اور کاجو ل کے درمیان نہیں بلکہ ان کے شوہر اجے دیوگن اور میرے بیچ تھا،جس کے بارے میں ہم تینوں کو معلوم ہے،میں اس سب سے دور رہنا چاہتا ہوں ،مجھے ایسا لگتا ہے کاجول کو مجھ سے معافی مانگنی چاہئے اس کے لیے جو انہوں نے نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 14/01/2017 - 13:23:01

Rlated Stars :